بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف سرحدی علاقوں میں مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث موسمِ سرما کی پہلی بارش ہوئی ہے، جس کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاک افغان اور پاک ایران سرحدی علاقوں میں بارش کے باعث کئی نشیبی مقامات پر پانی جمع ہوگیا۔
کوژک ٹاپ، شیلاباغ، قلعہ عبداللہ، ژڑہ بند، توبہ اچکزئی اور خواجہ عمران رینج میں بارش اور سرد ہواؤں کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا یہ سسٹم آئندہ کچھ وقت تک بلوچستان میں موجود رہے گا، جس کے نتیجے میں کوژک ٹاپ سمیت شمالی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔




