بین الاقوامیکھیل

65 سالہ مقصود راٹھور نے ایشین ماسٹرز میں گولڈمیڈل جیت لیا

دوحہ: ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا۔

دوحہ میں ہونے والی ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں مقصود امجد راٹھور نے 65 سال عمر کی 96 کے جی کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا۔

مقصود امجد راٹھور نے مجموعی طور پر 125 کلوگرام کا وزن اٹھا کر پاکستان کیلئے طلائی تمغہ حاصل کیا، مقصود امجد راٹھور نے سنیچ میں 55، کلین اینڈ جرک میں 70 کلوگرام کا وزن اٹھایا۔

یاد رہے کہ دوحہ میں جاری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان سے 10 کھلاڑی شریک ہیں اور یہ مقابلے 31 مئی تک جاری رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button