پاکستان

سکردو میں پاک فوج کا بروقت ریسکیو آپریشن، سیاحوں کا اظہارِ تشکر

 

سکردو: سکردو اور دیوسائی کے درمیان حالیہ شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں کو پاک فوج نے فوری ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ متاثرہ سیاحوں نے پاک فوج کی بروقت کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک خاتون سیاح نے واقعے کے حوالے سے بتایا”ہم کراچی سے سکردو آئے تھے، دیوسائی کے مقام پر اچانک سیلاب آیا اور ہماری گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں۔ میری طبیعت بھی کافی خراب ہو گئی تھی، لیکن اللہ کاشکر ہے کہ پاک فوج نے فورریسکیو کیا۔”

سیاحوں کے مطابق، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد اور خوراک بھی فراہم کی گئی۔
"پاک فوج نے جس پیشہ ورانہ انداز میں ہماری مدد کی، وہ ناقابلِ فراموش ہے”

خاتون سیاح نے مزید کہا”اس ایمرجنسی میں پاک آرمی نے جس انداز میں کام کیا، وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ہمیں مکمل یقین ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاک فوج ہمیشہ عوام کی مدد کے لیے موجود ہوگی۔”

واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے سکردو اور دیوسائی کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، اور حکام صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button