سندھ حکومت نے کچے کے علاقوں میں بھرپور اور فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے مطابق اس آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا مکمل خاتمہ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا ہے۔
وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ جو عناصر خود کو چیمپئن سمجھتے ہیں یا ریاستی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس آپریشن میں سندھ پولیس کے ساتھ رینجرز بھی حصہ لیں گے، اور ضرورت پڑنے پر پنجاب پولیس کی معاونت بھی حاصل کی جائے گی۔
ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ حکومت کچے کے علاقوں میں امن و امان قائم کرنے کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں کرے گی اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کارروائی بلاامتیاز جاری رہے گی۔




