کراچی: ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر جدید اسکیننگ مشینز نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاکہ مسافروں کے سامان کی جانچ تیز اور مؤثر ہو اور ائیرپورٹس کی سکیورٹی مضبوط بنائی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر مشینز کی تنصیب کے لیے سروے مکمل کر لیا ہے اور منصوبے پر جلد عمل درآمد شروع کیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اربوں روپے مالیت کا منصوبہ ہے اور نئی اسکیننگ مشینیں عالمی سول ایوی ایشن کے معیار کے مطابق ہوں گی، جس سے بین الاقوامی سکیورٹی تقاضے بھی پورے ہوں گے اور سامان کی جانچ میں وقت کی بچت ہوگی۔




