اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے میں پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے مذاکرات ہی سب سے مؤثر راستہ ہیں۔
انہوں نے متعدد ممالک کی کوششوں، خاص طور پر امریکا کی سفارتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ تمام فریق جاری سفارتی عمل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ سفیر کے مطابق یہ کوششیں ایک ایسا تصفیہ یقینی بنائیں گی جو تمام متعلقہ فریقین کے لیے قابلِ قبول اور پائیدار ہو۔



