بین الاقوامی
Trending

گرین لینڈ معاملہ: امریکا اور نیٹو میں ابتدائی سمجھوتہ، خدوخال طے

 

امریکا اور نیٹو کے درمیان گرین لینڈ سے متعلق معاملے پر ابتدائی سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ یہ پیش رفت امریکی صدر اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران ہوئی، جس میں معاہدے کے بنیادی خدوخال پر اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دونوں فریقین نے گرین لینڈ کے حوالے سے مشترکہ حکمتِ عملی اپنانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جبکہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مزید مشاورت جاری رہے گی۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ اگر یہ حل حتمی صورت اختیار کرتا ہے تو یہ امریکا اور نیٹو ممالک کے لیے ایک اہم اور مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت سے امریکا اور نیٹو کے باہمی تعلقات اور اسٹریٹجک تعاون میں مزید استحکام آنے کی توقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button