وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جلد امن قائم ہوگا اور فلسطینی عوام کو عزت و وقار کے ساتھ ان کے حقوق حاصل ہوں گے۔ انہوں نے غزہ کی تعمیرِ نو کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
شہباز شریف نے ڈیووس کے اپنے دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔




