واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کی ناراضی کے بعد اپنے مؤقف میں تبدیلی کرتے ہوئے برطانوی فوج کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے بہادر فوجی ہمیشہ امریکا کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور افغانستان میں برطانوی فوجیوں کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امریکی قوم برطانوی فوجیوں سے محبت کرتی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔




