پاکستان
Trending

بالائی علاقوں میں شدید برفباری، زندگی اور رابطہ نظام متاثر

بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث زندگی شدید متاثر ہوئی ہے۔ آزادکشمیر کے ضلع باغ میں برفباری کے نتیجے میں رابطہ سڑکیں بدستور بند ہیں جبکہ مین شاہراہیں جزوی طور پر بحال کی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ اور بجلی کے نظام میں بھی خلل پڑا ہے۔ گنگاچوٹی میں تین فٹ سے زائد برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اور راستے کھولنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دیربالا کے خوبصورت علاقے سفید چادر اوڑھ کر مزید دلکش منظر پیش کر رہے ہیں، اور ہر طرف پھیلی برف کی چمک نے قدرتی حسن کو دوبالا کر دیا ہے۔ سیاحوں نے بڑی تعداد میں وادی کا رخ کیا۔

بلوچستان میں بھی شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ کئی رابطہ سڑکیں بند ہیں اور درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر گیا ہے، جس کی وجہ سے بہتا پانی بھی جمنے لگا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button