خبر:
خیبرپختونخوا کی طالبات کے لیے آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرن شپ پروگرام جاری ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو تربیت فراہم کرنا، قومی جذبہ بیدار کرنا اور دفاعی شعبے کی اہمیت سے آگاہی دینا ہے۔
اس موقع پر مختلف جامعات کی طالبات نے سپیشل سروسز گروپ کے پیرا ٹریننگ سکول پشاور کا دورہ کیا۔ طالبات کو پیراٹروپرز کو دی جانے والی پیشہ ورانہ تربیت، زیر استعمال جدید آلات اور عملی مشقوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، تاکہ وہ دفاعی شعبے کے عملی اور تکنیکی پہلوؤں سے آگاہ ہو سکیں۔ پروگرام کے دوران طالبات نے تربیتی عمل اور پیراٹروپرز کی مشقوں کا بھی مشاہدہ کیا۔




