بین الاقوامی
Trending

ٹرمپ کے خطاب پر اسرائیلی پارلیمنٹ میں ہنگامہ، فلسطین کے حق میں احتجاج

یروشلم: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ایوان میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہو گیا جب ایک رکن پارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے احتجاج کیا۔

رکن پارلیمنٹ نے صدر ٹرمپ کی طرف بڑھنے کی کوشش بھی کی، جس پر سکیورٹی اہلکار فوری حرکت میں آئے اور مذکورہ رکن کو باہر نکال دیا۔ واقعے کے باعث اجلاس کچھ دیر کے لیے متاثر ہوا تاہم بعد ازاں صدر ٹرمپ نے اپنا خطاب جاری رکھا۔

یہ واقعہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینی مسئلے پر موجود گہرے اختلافات کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button