پاکستان

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جاپان کے خارجہ امور کے سینئیرسٹیٹ منسٹر  سے اہم ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری سمیت ہر شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ٹوکیو: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے وزارتِ خارجہ میں سینئر اسٹیٹ منسٹر مایا جی ٹاکوما سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی، اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔

مایا جی ٹاکوما نے مریم نواز شریف کو پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ "آپ کا جاپان کا سرکاری دورہ نہ صرف تاریخی ہے بلکہ یہ تیس برسوں میں اس درجے کی کسی پاکستانی شخصیت کا پہلا دورہ بھی ہے۔”

وزیراعلیٰ مریم نواز نے جاپانی قیادت اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "جاپان ترقی، ٹیکنالوجی اور اخلاقی اقدار کے لحاظ سے دنیا کے لیے ایک مثالی ملک ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ جاپان کے ترقیاتی ماڈل کو پنجاب میں نافذ کیا جائے تاکہ عوامی فلاح میں حقیقی تبدیلی آ سکے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ زلزلوں اور سیلاب جیسی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے جاپان کی ٹیکنالوجی اور تجربے سے سیکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں، خاص طور پر زلزلہ پروف تعمیرات اور ایمرجنسی مینجمنٹ جیسے شعبوں میں۔

مایا جی ٹاکوما نے پنجاب میں شروع کیے گئے 120 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کو سراہا اور کہا کہ جاپان، پاکستان کو ایک دوست ملک کی حیثیت سے ہمیشہ اہمیت دیتا آیا ہے۔ انہوں نے خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر افسوس اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات اور مراعات سے بھی آگاہ کیا، جس پر جاپانی وزیر نے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا، "جاپان اور پاکستان آزمائش کی ہر گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں، ہم جاپان کی دوستی اور مدد کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button