پاکستان
Trending

نوجوانوں کے فکری شعور کی بیداری: ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے تعلیمی اداروں میں "دفاعِ وطن” پر مکالمہ

 

لاہور : پاک فوج کے ترجمان (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے لاہور کے مایہ ناز تعلیمی اداروں ایچی سن کالج، یو ای ٹی (UET) اور لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی کا خصوصی دورہ کیا۔ اس دورے کا بنیادی محور نوجوان نسل کو ملکی سلامتی کے ضامن کے طور پر تیار کرنا اور انہیں جدید دور کے خطرات سے روشناس کرانا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو بتایا کہ موجودہ دور میں بندوق سے زیادہ معلومات (Information) کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ہائبرڈ وار فیئر کے ذریعے پھیلائے جانے والے ہیجانی پروپیگنڈے سے بچنے کی ترغیب دی۔گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ملکی دفاع صرف بارڈر پر کھڑے سپاہی کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری، بالخصوص نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کے سوالات کے جوابات دیے اور انہیں ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کا مشورہ دیا۔اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے رابطوں سے شکوک و شبہات ختم ہوتے ہیں اور اتحاد پیدا ہوتا ہے۔ اساتذہ کا دوٹوک موقف تھا۔قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جس لمحے بھی مادرِ وطن کو ضرورت پڑی، طلباء اور اساتذہ کا یہ سمندر اپنی افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button