پاکستان

سوراب حملے میں 18ویں گریڈ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جاں بحق

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر سوراب میں گذشتہ روز مسلح افراد کے حملے کے دوران زندگی کی بازی ہارنے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی کے چھوٹے بھائی عنایت اللہ بلیدی کا کہنا ہے کہ ان کی ناگہانی موت سے ایسا لگتا ہے جیسے ان سے ’سب کچھ چھین لیا گیا ہو۔‘

ہدایت اللہ بلیدی کی لاش سنیچر کے روز بذریعہ ہیلی کاپٹر ضلع کچھی میں ان کے آبائی علاقے بھاگ ناڑی پہنچائی گئی جہاں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی تدفین کی گئی۔

عنایت اللہ بلیدی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت اللہ بلیدی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ’پورے خاندان کے لیے ایک مضبوط دیوار کی طرح بہت بڑا سہارا تھے لیکن اللہ نے ان کو ہم سے واپس لے لیا۔‘

بلوچستان کے شہر سوراب میں جمعے کے روز مسلح افراد کے حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ہدایت اللہ بلیدی ہلاک ہوئے جبکہ عسکریت پسندوں نے متعدد سرکاری عمارات کو بھی نذر آتش کیا۔

سرکاری حکام کے مطابق 60 سے زائد مسلح افراد شہر میں داخل ہوئے اور دو گھنٹے سے زائد تک شہر کے بعض اہم حصے ان کے کنٹرول میں رہے جن میں سرکاری دفاتر بھی شامل تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button