اسلام آباد: وزیرِ مملکت اور آئی پی پی کے رہنما عون چودھری نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کچھ عناصر ملک میں انتشار پھیلانے میں ملوث ہیں جبکہ بیرونِ ملک موجود افراد ڈالرز کے عوض ایسے بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں جو قومی مفاد کے خلاف ہے۔
عون چودھری نے کہا کہ ایسے گروہوں کی سرگرمیاں عوام میں نفرت اور بے چینی پیدا کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق پی ٹی آئی کا طرزِ سیاست جلاؤ گھیراؤ اور تصادم پر مبنی ہے، جو ملک کے استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ وہ ان عناصر کو جلد بےنقاب کریں گے جو ترقی کے سفر میں رکاوٹ بن رہے ہیں، جبکہ موجودہ صورتحال سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کچھ سیاسی قوتیں پاکستان کی پیش رفت سے ناخوش ہیں۔




