فیشن
Trending

ویزا منسوخ، عدالت کی ضمانت پر پاکستان میں موجود:رجب بٹ کا بیان

 

اسلام آباد: معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے وضاحت دی ہے کہ انہیں برطانیہ سے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا بلکہ ان کا ویزا منسوخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیس ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے، اس لیے وہ پاکستان میں رہیں گے۔

رجب بٹ نے بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر لی ہے اور اب کیس کی قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ جب وقت آئے گا، تو کیس کے تمام پہلو عوام کے سامنے واضح کریں گے۔

ضمانت کے لیے رجب بٹ ہائی کورٹ بغیر نمبر کی بڑی گاڑی میں پہنچے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں اور صارفین میں بحث کا باعث بنی ہیں۔

رجب بٹ کے مطابق، اس وقت ان کی ترجیح قانونی کارروائی پر توجہ مرکوز رکھنا ہے اور عوام کے سامنے درست معلومات فراہم کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button