پاکستان
Trending

سعودی وزارتِ حج و عمرہ کا انقلابی قدم؛ زائرین کی سہولت کیلئے 16 زبانوں میں ‘ملٹی لینگویج گائیڈ’ کا اجرا

 

ریاض: سعودی عرب نے دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے زبان کے مسائل کو ختم کرتے ہوئے ایک نئی "عمرہ و زیارات گائیڈ” متعارف کروا دی ہے۔ یہ گائیڈ اردو سمیت دنیا کی 16 اہم زبانوں میں دستیاب ہے، جو زائرین کے لیے ایک ڈیجیٹل معلم (ٹیچر) کا کردار ادا کرے گی۔
اس رہنما کتابچے کو زائرین کے روحانی سفر کے تمام پہلوؤں کو کور کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اردو دان زائرین اب کسی مترجم کے بغیر اپنی زبان میں مکمل رہنمائی حاصل کر سکیں گے۔ عمرہ پرمٹ کے حصول اور ویزا کی تیاری سے متعلق تمام پیچیدگیوں کو سادہ الفاظ میں حل کیا گیا ہے۔
گائیڈ میں انٹرایکٹو نقشے اور تعلیمی ویڈیوز شامل ہیں جو حرمین شریفین کے اندر آمد و رفت اور مناسک کی ادائیگی کو آسان بناتی ہیں۔احرام کے مسائل سے لے کر واپسی کے طریقہ کار تک، ہر چیز کو تصویری وضاحتوں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق، اس اقدام کا مقصد وژن 2030 کے تحت زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کو عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ اس گائیڈ کے ذریعے زائرین اب زیادہ اعتماد کے ساتھ اپنے مناسک ادا کر سکیں گے اور انہیں کسی بھی قسم کی انتظامی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ گائیڈ خاص طور پر بزرگ زائرین اور ان لوگوں کے لیے ایک بڑی نعمت ہے جو ٹیکنالوجی اور غیر ملکی زبانوں سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button