پاکستان
Trending

مریم نواز کا فتنے کے خلاف علماء اور عوام کو کردار ادا کرنے کی ہدایت

 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کچھ افراد نے احتجاج کے نام پر ریاست کو یرغمال بنانے کی کوشش کی، شہداء کی یادگاریں جلائیں، اداروں پر حملے کیے اور قانون کے محافظوں کو شہید کیا۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ بےگناہ لوگوں اور املاک کو نقصان پہنچانا فتنہ نہیں تو پھر فتنہ کیا ہے؟۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست کسی کو بھی فتنہ یا فساد پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔

مریم نواز نے زور دیا کہ فتنے پر قابو پانا صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ علماء اور عوام کا بھی کردار ہے، اور کسی بھی قسم کے فتنے کو مسترد کرنے میں علماء کا تعاون ناگزیر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button