پاکستان
Trending

چینی وزیر لیو ہائیشنگ کا دورہ پاکستان، اسحاق ڈار سے 2 نومبر کو اہم ملاقات اور مشترکہ صدارت متوقع

 

اسلام آباد: چین کی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو ہائیشنگ آج پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ ان کا یہ دورہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر دورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، سیاسی تعاون اور باہمی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور لیو ہائیشنگ 2 نومبر کو اعلیٰ سطحی تقریب کی مشترکہ صدارت کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط اور سیاسی جماعتوں کے مابین تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چینی وزیر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی روابط اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button