پاکستان
Trending

"ہمارے دل کی ہر دھڑکن کا نام پاکستان”،یوم آزادی معرکۂ حق: عوام کے جذبات، قربانیوں کو سلام

 

اسلام آباد :یومِ آزادی صرف ایک قومی تہوار نہیں، بلکہ یہ قربانیوں، جدوجہد اور تجدیدِ عہد کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں اُن بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان کے قیام کے لیے دیں۔ "یومِ آزادی معرکۂ حق” کے موقع پر ملک بھر میں عوام نے نہ صرف اپنے جذبے کا اظہار کیا بلکہ پاکستان سے محبت کے لازوال پیغامات بھی دیے۔

شہریوں نے کہا کہ”ہماری ہر خوشی، ہر کامیابی پاکستان کے نام ہے۔ان کے مطابق، پاکستان ان کی پہچان، فخر اور وجود کا نام ہے۔
ایک شہری کا کہنا تھا”اتنی بڑی دنیا میں، اے پاکستان! تو ہی ہماری پہچان ہے۔جبکہ ایک اور نے جذباتی انداز میں کہا”ہمارے دل کی ہر دھڑکن کا نام پاکستان ہے۔”
عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ وطن سے محبت محض ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک احساس ہے، جو روح اور دل میں بسا ہوا ہے۔”روح اور دل کبھی جدا نہیں ہو سکتے، اسی طرح ہم اور پاکستان ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔

ایک شہری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”ہمارا پیشہ کوئی بھی ہو، لیکن مقصد ایک ہے , پاکستان کی خدمت۔”

یہ جذبات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستانی قوم آج بھی اپنے وطن کے لیے اسی جوش و جذبے سے سرشار ہے جیسا کہ قیام پاکستان کے وقت تھا۔
"اس وطن کو ہم پہ ناز ہو، ہم سب کے دل کی ایک آواز — پاکستان زندہ باد!”

یومِ آزادی کے موقع پر قوم کا ہر فرد، چاہے وہ کسی بھی شعبے سے تعلق رکھتا ہو، وطن کے ساتھ اپنے رشتے کو ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ جوڑتا ہے۔ یہی وہ جذبہ ہے جو پاکستان کو نہ صرف قائم رکھے ہوئے ہے بلکہ اسے ترقی کی راہ پر بھی گامزن کر رہا ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button