اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں حفاظتی وجوہات کے باعث ریڈ زون کے تمام داخلی راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریڈ زون کی جانب سفر سے گریز کریں اور متبادل راستے استعمال کریں۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ شہری معلومات یا ہنگامی صورتِ حال کے لیے پکار 15 اور ٹریفک کے مسائل کے لیے ہیلپ لائن 1915 سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور صورتحال معمول پر آتے ہی راستے دوبارہ کھولے جائیں گے، شہری اپنا تعاون جاری رکھیں۔




