پاکستان
Trending

وفاقی ملازمین کے پنشن نظام میں تبدیلی، حکومت نے نئے قواعد نافذ کر دیے

کراچی: حکومت نے وفاقی ملازمین کے پنشن نظام میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے شراکتی قواعد نافذ کر دیے ہیں۔ نئے ملازمین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ پنشن فنڈ میں جمع کرائیں گے جبکہ حکومت 12 فیصد حصہ دے گی، جس سے کل تعاون 22 فیصد ہو جائے گا۔

یہ نئی ’کنٹری بیوٹری پنشن فنڈ اسکیم‘ یکم جولائی 2024 سے سول ملازمین پر اور یکم جولائی 2025 سے مسلح افواج پر لاگو ہوگی۔ یہ نظام موجودہ ’ڈیفائنڈ بینیفٹ‘ سے ہٹ کر ’ڈیفائنڈ کنٹری بیوشن‘ ماڈل پر منتقل ہو گا، جس کا مقصد پنشن کے بڑھتے ہوئے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔

وزارت خزانہ نے ایف جی ڈی سی پنشن فنڈ اسکیم رولز 2024 جاری کیے ہیں جو پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت نافذ العمل ہوں گے۔ نئے قواعد کے مطابق، پنشن فنڈ کی دیکھ بھال صرف مجاز فنڈ منیجرز کریں گے اور ملازمین اپنی جمع رقم ریٹائرمنٹ سے پہلے نہیں نکال سکیں گے۔

نئے نظام کے لیے حکومت نے 2024-25 کے بجٹ میں 14 ارب 30 کروڑ روپے مختص کیے ہیں تاکہ اس اصلاح کو کامیابی سے نافذ کیا جا سکے اور پنشن کے مالیاتی دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button