لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 130 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔
اہم فیصلوں میں ملازمین کی بیوگان کو تاحیات پنشن، صنعتی مزدوروں کے لیے 1220 فلیٹس کی الاٹمنٹ اور مزید 3000 فلیٹس کی تعمیر کی ہدایت شامل ہیں۔
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سرکاری امتحانات کی منظوری دی گئی، جبکہ مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں کو 50 ہزار روپے انعام، سرمایہ کاروں کیلئے آن لائن این او سی سسٹم، جیلوں میں انڈسٹریز کے قیام، اور نرسز کیلئے پیڈ انٹرن شپ کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ قوانین پر عملدرآمد کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔




