اسلام آباد :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ خواتین کا معیار زندگی بہتر بنانا اور انہیں بااختیار بنانا پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
او آئی سی خواتین وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اسلام میں خواتین کے حقوق اور مقام کے حوالے سے واضح رہنمائی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کی فلاح و بہبود اور انہیں معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے پرتگال کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں تجارت، زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ روابط مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔




