پاکستان
Trending

بھارت کا ‘ڈس انفارفیشن سیل’ بے نقاب: ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا، افغان گٹھ جوڑ کا پردہ چاک

 

اسلام آباد : پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت اور مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے خائف بھارت کی ایک اور بڑی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔ تازہ ترین انکشافات کے مطابق، بھارت نے افغانستان کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف ایک منظم اور خطرناک "اسٹریٹجک ڈس انفارمیشن” آپریشن لانچ کیا ہے، جس کا مقصد خطے کے امن کو سبوتاژ کرنا اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، بھارتی خفیہ اداروں نے ایران کے نام پر پاکستان کے خلاف نفرت انگیز پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے ایک وسیع ڈیجیٹل نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ اس مہم کا آغاز ‘INN Iran News’ اور ‘Iran TV’ جیسے جعلی اور "گھوسٹ” ایکس (ٹویٹر) اکاؤنٹس سے کیا گیا، تاکہ عالمی برادری اور ہمسایہ ممالک کو یہ تاثر دیا جا سکے کہ یہ معلومات ایران کی جانب سے جاری کی جا رہی ہیں۔
اس ہائبرڈ وارفیئر کے تحت پاکستان پر امریکہ کے لیے تیل کی ترسیل کا سراسر من گھڑت اور جھوٹا الزام لگایا گیا۔ اس زہریلے پروپیگنڈے کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطیٰ کے ممالک، بالخصوص ایران کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات میں دراڑ ڈالنا اور پاکستان کے خلاف ایک منظم نفرت انگیز مہم کو بنیاد فراہم کرنا تھا۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت اس وقت پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیوں سے شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف "اسٹریٹجک پروپیگنڈا” کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ عمل ثابت کرتا ہے کہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کا دشمن بن چکا ہے اور اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے "فیک نیوز” کا سہارا لے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button