لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے "سکھ آف امریکہ” کے 7 رکنی وفد نے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پنجابی میں گفتگو کی اور وفد کے لیے احترام اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔
وفد نے پنجاب میں عوامی فلاحی منصوبوں، سکھ میرج ایکٹ، کرسمس تقریبات کے پرامن انعقاد اور پنجابی زبان کے فروغ کے اقدامات کو سراہا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سکھ ورثے کے تحفظ کو اپنا فرض سمجھا جا رہا ہے اور 56 تاریخی گوردواروں کی بحالی جلد مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 75 ہزار اقلیتی کارڈز کے ذریعے اقلیتوں کی معاشی ترقی اور فلاح کے اقدامات جاری ہیں۔




