کھیل
Trending

پاکستان کرکٹ میں ‘فری ہینڈ’ پالیسی کا آغاز: عاقب جاوید کا پلینگ الیون سے لاتعلقی کا اظہار، سلیکٹرز کا نیشنل ٹی ٹوئنٹی پر فوکس

 

لاہور :چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی سلیکشن کمیٹی کو مکمل بااختیار بناتے ہوئے ٹیم کی تشکیل میں کسی بھی قسم کی مداخلت نہ کرنے کا یقین دلا دیا ہے۔ دوسری جانب، سلیکشن کمیٹی کے اراکین عاقب جاوید اور سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ورلڈ کپ کی ناکامی اور مستقبل کے طریقہ کار پر اہم انکشافات کیے ہیں۔
قومی سلیکٹر عاقب جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے نتائج پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا ورلڈ کپ میں ہمیں کم از کم سیمی فائنل کھیلنا چاہیے تھا، نتائج ہماری امیدوں کے مطابق نہیں ملے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سلیکشن کمیٹی کا کردار صرف اسکواڈ کے انتخاب تک محدود ہے، میدان میں حتمی الیون کھلانے کا فیصلہ صرف کوچ اور کپتان ہی کرتے ہیں۔
سلیکٹرز اس وقت ‘نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ’ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جا سکے۔
سابق کپتان اور سلیکشن کمیٹی کے رکن سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کو مکمل موقع دینے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کسی بھی کھلاڑی کو صرف ایک اچھی یا بری پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کرنا یا نکال دینا درست نہیں، ہمیں کھلاڑیوں کو خود کو ثابت کرنے کا پورا وقت دینا ہوگا۔پریس کانفرنس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کے ممبران سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں محسن نقوی نے کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سلیکشن کے عمل میں صرف میرٹ اور ڈومیسٹک پرفارمنس کو معیار بنایا جائے۔ ٹیم کی بہتری کے لیے سخت فیصلے کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button