واشنگٹن / اسلام آباد: عالمی سیاست کے افق پر پاکستان ایک ناقابلِ تسخیر سفارتی قوت بن کر ابھرا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی قیادت کی ستائش اور امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرارداد کی منظوری نے مخالفین کے تمام پروپیگنڈوں کو پسِ پشت ڈال دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر انہوں نے "پراجیکٹ فریڈم” کو روکنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ بیان ظاہر کرتا ہے کہ واشنگٹن اب اسلام آباد کی آواز کو سنجیدگی سے سن رہا ہے۔
امریکی ایوان میں پیش کی گئی قرارداد کے متن نے پاکستان کی حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی کی قلعی کھول دی ہے۔متن کے مطابق، پاکستان نے سفارتی وفود کی میزبانی کے لیے بے پناہ تکالیف اور چیلنجز کا سامنا کیا، لیکن امن کی خاطر اپنے اصولی موقف پر قائم رہا۔




