پاکستان
Trending

نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کی فراہمی: پنجاب حکومت کا 4 ارب روپے کا بڑا پراجیکٹ منظور

 

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ٹیوٹا کے تحت ہاسپیٹیلٹی اور ہیلتھ کیئر سیکٹر میں تربیتی استعداد بڑھانے کے لیے 3 ارب 96 کروڑ 29 لاکھ روپے کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، جسے جون 2029 تک مکمل کیا جائے گا۔

اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق جدید فنی مہارتیں فراہم کر کے بیرون ملک ملازمتوں کے شاندار مواقع دینا ہے۔ منصوبے کے تحت ہوٹلنگ اور ٹورازم کے لیے صوبے بھر میں لیبارٹریوں کی تعداد بڑھا کر 46 کی جا رہی ہے، جبکہ پنجاب کے 14 اضلاع میں "ہیلتھ کیئر اسسٹنٹ” کورس شروع کر کے 3 سال میں 4 ہزار 800 نوجوانوں کو طبی تربیت دی جائے گی تاکہ صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی کو دور کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button