بین الاقوامی
Trending

دوحہ میں اہم سفارتی ہلچل؛ ایرانی سپیکر اور وزیر خارجہ قطر پہنچ گئے

 

دوحہ :رائٹرز کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک اہم دورے پر دوحہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ قطر کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اہم ترین ملاقات میں جہاں ایک طرف ایران امریکا ممکنہ ڈیل اور خطے میں جاری تناؤ کو کم کرنے پر بات چیت ہوگی، وہیں دوسری طرف مختلف ممالک میں منجمد کیے گئے ایرانی فنڈز کی واپسی اور تہران کے پاس موجود افزودہ یورینیم کے ذخائر کے مستقبل سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئیں گے۔ قطر ان مذاکرات میں روایتی طور پر ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button