بین الاقوامی
Trending

مسلم دنیا ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرے، ایران کے شامل ہونے سے یہ تاریخی اعزاز بن جائے گا: ڈونلڈ ٹرمپ

 

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسلم دنیا کے حوالے سے اپنی خارجہ پالیسی کا رخ واضح کرتے ہوئے تمام مسلمان ممالک سے ابراہیمی معاہدے پر دستخط کرنے کا باضابطہ مطالبہ کر دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹرتھ سوشل’ پر جاری کردہ اپنے ایک تازہ بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خطے میں مستقل استحکام کے لیے تمام مسلم ممالک کا اس معاہدے کا حصہ بننا ناگزیر ہو چکا ہے۔انہوں نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان مستقبل کے ممکنہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران ہمارے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد ابراہیمی معاہدے پر بھی دستخط کر دیتا ہے، تو یہ ایک انتہائی یادگار اور بڑا اعزاز ہوگا۔

سفارتی حلقوں میں ٹرمپ کے اس بیان کو ایران اور دیگر مسلم ممالک کے لیے ایک واضح اور اہم سفارتی پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں ابراہیمی معاہدے کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button