اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں امریکہ کی آزادی کی 250 ویں سالگرہ کی ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملکی قیادت نے شرکت کر کے پاک-امریکہ دیرینہ سٹریٹجک تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حکومت اور پاکستانی عوام کی نمائندگی کی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت امریکی انتظامیہ کو آزادی کے 250 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے امریکی تاریخ کو دنیا کے لیے امید اور روشن خیالی کا ایک اہم باب قرار دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کا ساتھ 8 دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے موجودہ پاک،امریکہ روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بالخصوص تین اہم شعبوں تجارت اور مارکیٹ تک رسائی،
سرمایہ کاری کے نئے مواقع، انسدادِ دہشت گردی کے لیے مشترکہ کوششیں، اس میں مثالی تعاون جاری ہے۔
تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر وفاقی وزراء کی موجودگی نے اس سفارتی تقریب کی اہمیت کو مزید نمایاں کیا۔




