بین الاقوامی
Trending

آبنائے ہرمز کھلی رکھنے کی یقین دہانی، ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ: ٹرمپ

 

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور تہران کی جانب سے اہم یقین دہانیاں کرائی گئی ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے کوئی ٹول ٹیکس یا اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور توانائی کی فراہمی کے لیے نہایت اہم آبی راستہ ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں موصول ہونے والی معلومات کے مطابق آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلی ہے اور وہاں کسی قسم کی اضافی رقم نہیں لی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ معلومات غلط ثابت ہوئیں تو مذاکرات فوری طور پر ختم کیے جا سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے نیٹو اور یورپی اتحادیوں کے کردار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے معاملے میں امریکا کو مطلوبہ تعاون حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی سے مایوسی کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایران امریکی کسانوں سے خوراک خرید سکتا ہے اور اس کی ادائیگی کے لیے منجمد اثاثوں کے بجائے متبادل طریقہ کار اختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو منجمد اثاثوں میں سے کوئی رقم جاری نہیں کی جائے گی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی معاہدے کی کامیابی کا انحصار اس پر عملدرآمد پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button