پاکستان
Trending

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے میں امن کے لیے سفارت کاری پر اتفاق

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے گفتگو میں تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی لانے اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی مؤثر اور پائیدار راستہ ہیں۔

نائب وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان تنازعات کے پرامن حل، علاقائی استحکام اور باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے ہر ممکن مثبت اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

ٹیلیفونک گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر مسلسل رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button