پاکستان
Trending

دیامر میں بارشوں نے تباہی مچا دی، داریل میں سیلابی ریلوں سے نقصانات کا خدشہ

 

دیامر: ضلع دیامر کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، جبکہ سب ڈویژن داریل میں ندی نالوں میں آنے والی شدید طغیانی نے مقامی آبادی کو مشکلات سے دوچار کر دیا۔

موسلادھار بارش کے نتیجے میں آنے والے خوفناک سیلابی ریلوں نے کئی مقامات پر تباہی مچائی، جس سے قریبی آبادیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ سیلابی پانی اپنے ساتھ بڑے پتھر، درخت اور لکڑیاں بہا لے گیا۔

سیلابی ریلوں کے باعث کھڑی فصلیں اور زرعی زمینیں متاثر ہوئی ہیں، جبکہ رابطہ پل کو نقصان پہنچنے سے آمدورفت کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے فوری امدادی اور حفاظتی اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید نقصان سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button