پاکستان
Trending

لاہور میں اعلیٰ معیار کے نئے تعلیمی ادارے قائم کرنے کا فیصلہ

 

لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں ایچی سن معیار کے بوائز اور گرلز سکولز کے قیام کا فیصلہ کرلیا، منصوبے کی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔

منصوبے کے تحت وحدت روڈ پر طلبہ اور طالبات کے لیے مریم نواز سینٹر آف اکیڈمک لیڈرشپ قائم کیے جائیں گے، جہاں جدید تعلیمی نظام کے ساتھ طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق ان جدید تعلیمی مراکز میں پانچ، پانچ ہزار طلبہ اور طالبات کو داخلہ دیا جا سکے گا۔ اداروں میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے لیے بھی عالمی معیار کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔

نئے سینٹرز میں جدید اسپورٹس ہال، ہاکی اور کرکٹ اسٹیڈیم سمیت مختلف سہولیات کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button