پاکستان
Trending

پاکستان اور ملائیشیا کا فلسطین سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین اور مشرقی یروشلم کی موجودہ صورتحال پر خصوصی طور پر گفتگو کرتے ہوئے تازہ پیش رفت کا جائزہ لیا اور اس معاملے پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

گفتگو کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور باہمی روابط کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون جاری رکھنے اور مشترکہ مفادات کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button