پاکستان
Trending

لاہور میں سی پاکستان 2026، عالمی سٹارٹ اپس اور سرمایہ کار ایک چھت تلے جمع

 

لاہور: لاہور ایکسپو سینٹر میں ایپ سپ کے زیراہتمام سی پاکستان 2026  کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک بھر سے نوجوان کاروباری افراد، اسٹارٹ اپس، ماہرین اور مختلف شعبوں سے وابستہ نمائندگان نے شرکت کی۔

تقریب میں چیئرمین سپیریئر گروپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان، ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان اور چیئرمین دی پنجاب گروپ میاں عامر محمود بھی شریک ہوئے۔

’سی پاکستان 2026‘ کا مقصد پاکستان کے انٹرپرینیوریل ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے ساتھ نوجوانوں کو سرمایہ کاروں، صنعت، جامعات، پالیسی ساز اداروں اور بین الاقوامی پارٹنرز سے جوڑنا ہے۔

ایونٹ کی ورلڈ اسٹارٹ اپ چیمپئن شپ میں 300 سے زائد اسٹارٹ اپس حصہ لے رہے ہیں، جبکہ 109 منتخب اسٹارٹ اپس 40 ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس عالمی مقابلے میں اسٹارٹ اپس کو اپنے کاروباری آئیڈیاز اور جدید منصوبے بین الاقوامی ماہرین اور سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

منتظمین کے مطابق ’سی پاکستان 2026‘ میں 30 بین الاقوامی مندوبین، 30 سرمایہ کار، 60 مینٹورز اور 300 ججز شریک ہیں۔ ماہرین کی جانب سے اسٹارٹ اپس کی رہنمائی، منصوبوں کا جائزہ اور نوجوان کاروباری افراد کو عالمی مارکیٹ سے جوڑنے میں معاونت کی جا رہی ہے۔

تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایسے پلیٹ فارمز پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی کاروباری مواقع فراہم کرنے اور ملک کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بین الاقوامی سطح پر مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button