پاکستان
Trending

پاکستانی نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، جرمن سفیر

 

لاہور: جرمن سفیر ایچ ای اینا لیپل نے کہا ہے کہ پاکستان کے نوجوان تعلیم کے ساتھ مختلف عملی مہارتیں بھی حاصل کر رہے ہیں، پاکستانی جامعات طلبہ کے مستقبل کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں جبکہ پاکستانی نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عالمی سطح پر اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔

’سی پاکستان 2026‘ سے خطاب کرتے ہوئے جرمن سفیر نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے سپیریئر گروپ کو پاکستان کے نجی شعبے کا ایک اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے۔

ایچ ای اینا لیپل نے کہا کہ پاکستان کی یونیورسٹیاں نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے سنجیدہ ہیں اور طلبہ کو تعلیم کے ساتھ عملی ہنر فراہم کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہیں۔ یہی مہارتیں نوجوانوں کو عالمی سطح پر بہتر مواقع حاصل کرنے کے قابل بناتی ہیں۔

جرمن سفیر نے کہا کہ علامہ اقبال بھی پاکستان کے موجودہ نوجوانوں کی کامیابیوں پر فخر کرتے۔ پاکستان کے بہت سے نوجوان جرمنی میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی پاکستانی نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اسکالرشپس فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں مزید آگے بڑھ سکیں۔

جرمن سفیر نے کہا کہ ’سی پاکستان 2026‘ جیسے پلیٹ فارمز نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور انہیں عالمی تعلیمی، سائنسی اور کاروباری مواقع سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button