تہران :ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم ملکی سلامتی کے تحفظ کے لیے اپنے دفاع کا حق استعمال کرے گا۔ ایران ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور علاقائی پیش رفت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
تہران میں میڈیا بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے بتایا کہ ایران میں ہونے والے چار ملکی اجلاس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے سکیورٹی حکام شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس میں فلسطین، لبنان اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ علاقائی ممالک کے درمیان اعتماد کا فروغ ضروری ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اسرائیلی انتخابات کے نتائج ایران کی پالیسی پر اثر انداز نہیں ہوں گے۔




