پاکستان
Trending

اسلام آباد ماڈل جیل تیار، وزیراعظم شہباز شریف آئندہ 2 سے 4 روز میں افتتاح کریں گے، محسن نقوی

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ماڈل جیل کی تعمیر مکمل ہوچکی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف آئندہ دو سے چار روز میں اس کا افتتاح کریں گے، جس کے بعد قیدیوں کو جیل منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور جیل اسپتال سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے جیل کے کچن کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کیے جانے والے کھانے کا معیار جانچنے کے لیے دال روٹی کھائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی اسلام آباد میں جیل کی تعمیر کے منصوبے پر خصوصی دلچسپی لی گئی۔ وزیر مملکت طلال چودھری نے بھی اس منصوبے کی تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل عالمی معیار کے مطابق تعمیر کی گئی ہے۔ منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے سی ڈی اے، وزارت داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے نے ایک ٹیم کے طور پر محنت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں اسلام آباد کے لیے ایک اور منصوبہ بھی لایا جارہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماڈل جیل کے افتتاح کے بعد یہاں قیدیوں کی منتقلی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

محسن نقوی کے مطابق جیل کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد اب اس کے افتتاح کی تیاریاں کی جارہی ہیں، جبکہ جیل کے مختلف شعبوں اور سہولیات کا جائزہ بھی لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button