پاکستان
Trending

خیبر پختونخوا میں کسی جماعت کی اقتدار میں شراکت نہیں، مقصد صوبے کے معاملات بہتر بنانا ہے، طارق فضل چوہدری

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں صرف دہشت گردوں کے خلاف کی جا رہی ہیں، جبکہ حکومت کا مقصد صوبے کے معاملات کو بہتر انداز میں چلانا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کسی سیاسی جماعت کی اقتدار میں شراکت نہیں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کے بیانات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کو سومنات بنانے کی باتیں کی گئیں۔

وفاقی وزیر نے مذاکراتی عمل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ نے مذاکرات میں طے پانے والے مسودوں میں تبدیلیاں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں اپوزیشن کی نمائندگی کرنے والا وفد بااختیار نہیں تھا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بہتری اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ان کے مطابق سکیورٹی کارروائیوں کا مقصد دہشت گرد عناصر کا خاتمہ ہے، نہ کہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف کارروائی کرنا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button