بین الاقوامی
Trending

اسرائیلی انتخابات میں کانٹے کا مقابلہ، نیتن یاہو کو برتری کے باوجود حکومت سازی کے لیے اکثریت درکار

 

تل ابیب: اسرائیل کے انتخابات کے بعد سیاسی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔ ابتدائی ایگزٹ پولز میں اپوزیشن بلاک کو برتری حاصل تھی، تاہم بعد کے انتخابی تخمینوں میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اتحاد نے ڈرامائی انداز میں تین نشستوں کی برتری حاصل کر لی۔

اس کے باوجود نیتن یاہو اور گاڈی آئزنکوٹ کے سیاسی بلاکس میں سے کوئی بھی 120 رکنی اسرائیلی پارلیمنٹ میں حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستوں کی واضح اکثریت حاصل کرتا دکھائی نہیں دے رہا۔ اس صورتحال نے نئی حکومت کی تشکیل کو ایک مشکل سیاسی مرحلہ بنا دیا ہے۔

انتخابات میں 74.3 فیصد ٹرن آؤٹ کی اطلاعات کے بعد اسرائیل میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں اور مذاکرات میں تیزی آنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button