کراچی: سندھ حکومت نے ڈگری ہولڈرز نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کے مطابق ’’آئی ورک فار سندھ‘‘ پلیٹ فارم کے تحت انٹرن شپ پروگرام کا آغاز نومبر میں ہوگا۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے ذریعے ڈگری ہولڈرز کو عملی میدان میں کام کرنے اور پیشہ ورانہ تجربہ حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ ہنرمند افراد کی تربیت اور صلاحیتوں میں اضافے کے لیے مختلف کمپنیوں کے تعاون سے فزیکل شارٹ کورسز کا اگلا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرن شپ پروگرام اور تربیتی کورسز کے ذریعے نوجوانوں کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانے اور انہیں عملی زندگی کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی




