پاکستان
Trending

پاکپتن،بس اور ٹریلر میں تصادم سے 11 افراد جاں بحق، 25 زخمی

 

پاکپتن: دیپالپور روڈ پر مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 25 شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تصادم کے نتیجے میں متعدد مسافر شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں پیرا فورس اور پٹرولنگ پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری رہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button