پاکستان
Trending

پاک افغان سرحد پر شلوزان سیکٹر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گردوں کی دراندازی ناکام

 

کرم :ضلع کرم کے شلوزان سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے دہشت گرد عناصر کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج سے منسوب دہشت گرد تشکیل نے سرحد عبور کرنے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی پیش قدمی روک دی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ افغان طالبان کی جانب سے مبینہ جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی سرحدی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button