حویلیاں:ایبٹ آباد موٹروے پر حویلیاں انٹرچینج کے قریب مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان شدید تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ حادثے نے کئی خاندانوں کو غم میں مبتلا کردیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ریسکیو کیا اور انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال حویلیاں منتقل کردیا۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔




