پاکستان
Trending

خشک سالی سے تھرپارکر کی زراعت شدید متاثر، 90 فیصد فصلوں کو نقصان، ضلع آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ

 

کراچی: تھرپارکر میں خشک سالی کی صورتحال سنگین ہوگئی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ضلع کو آفت زدہ قرار دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق تھرپارکر کے ساتوں تعلقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، جس کے باعث زرعی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں 85 سے 90 فیصد فصلیں تباہ یا غیر پیداواری ہوچکی ہیں، جبکہ محکمہ زرعی توسیع کے اعداد و شمار کے مطابق فصلوں کو تقریباً 90 فیصد نقصان پہنچا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ خشک سالی سے متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، بالخصوص پینے کے پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ علاقے کے لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button