پاکستان
Trending

وزیراعظم شہباز شریف کا 10 نومبر سے ترکیہ کا تین روزہ دورہ، ترک قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

 

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف 10 نومبر سے ترکیہ کے تین روزہ دورے پر جائیں گے، جہاں وہ کاپ 31 کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ترکیہ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تجارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم کے دورۂ ترکیہ کے دوران باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور بھی زیرِ غور آنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button